ETV Bharat / international

Explosion in Kabul افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ متعدد ہلاک

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 4:52 PM IST

Updated : Dec 12, 2022, 5:49 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چائنیز گیسٹ ہاؤس کے قریب زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ Explosion in Kabul

Explosion in Kabul
Explosion in Kabul

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اہم تجارتی علاقوں میں سے ایک 'شہر نو' میں دھماکہ ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پیر کو افغان دارالحکومت میں ایک چینی گیسٹ ہاؤس کے قریب زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ Explosion in Kabul

الجزیرہ کے مطابق یہ چینیون کے تصرف میں رہی عمارت پر ایک خودکش حملہ ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کی حفاظت پر مامور دو طالبان اہکار ہلاک کردئے گئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور علاقے کع گھیرے میں لیا اور دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ ۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ایک بہت زور دار دھماکہ تھا اور پھر بہت زیادہ گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں،" اطلاعات کے مطابق چینی عمارت پر کافی سیکیورٹی تھی اور اس جانب جانے والی سڑک بھی عام آمدورفت کیلئے بند تھی لیکن اسکے باوجود حملہ آوروں نے اسے اپنا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل سے حملے کی خبریں آئی تھیں۔ اس سے قبل دسمبر کے آغاز میں کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں سفیر عبید الرحمن نظامانی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ حالانکہ وہ بال بال بچ گئے تھے۔ بھارت کے سفارت خانے پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔

یہ فائرنگ اس خونین واقعہ کے صرف ایک دن بعد ہوا ہے جس میں افغان فورسز نے پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحد پر چمن کے مقام پر فائرنگ کی جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: Afghanistan Bus Explosion افغانستان بس دھماکے میں سات افراد کی موت

Last Updated : Dec 12, 2022, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.