ETV Bharat / international

Erdogan Thanks The People اردگان نے جیت پر ترک عوام کا شکریہ ادا کیا، عالمی رہنماؤں کی مبارکباد

author img

By

Published : May 29, 2023, 1:28 PM IST

Updated : May 29, 2023, 1:50 PM IST

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے عام انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ہم آپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ وہیں اردگان کی کامیابی پر دنیا کے متعدد رہنماوں نے مبارک آباد پیش کی۔ Erdogan thanks the people for the wins the general elections

اردگان نے عام انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا
اردگان نے عام انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا

استنبول: ترکیہ میں عام انتخابات میں رجب طیب اردگان نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اس موقعے پر انہوں نے استنبول کے اسکودر میں اپنی رہائش گاہ کے باہر نکل کر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صدارتی انتخابات کا دوسرا دور مکمل کر لیا ہے۔ انشاء اللہ ہم آپ کے بھروسے پر پورا اتریں گے جیسا کہ ہم پچھلے 21 برسوں سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام 85 ملین شہری 14 مئی اور 28 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے دو راؤنڈز کے فاتح ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے امیدوار کلیچدار اوغلو نے اپنی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2017 کے انتخابات کے مقابلے میں پارلیمنٹ میں سی ایچ پی کی نشستوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ اس کے بعد وہ انقرہ گئے جہاں انہوں نے صدارتی محل میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ اردگان نے ہجوم کو مبارکباد دی اور انہیں بتایا کہ اس وقت ملک کو درپیش سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے، جس کو حل کرنا کوئی مشکل مسئلہ نہیں ہے۔

وہیں عام انتخابات میں رجب طیب اردگان کی کامیابی پر دنیا کے متعدد رہنماوں نے مبارک آباد بھی پیش کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ترکیہ صدر رجب طیب اردگان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تعاون بڑھتا رہے گا۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اردگان کا دوبارہ انتخاب ایک "تاریخی" تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ بائیڈن نے کہا کہ وہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کے اتحادیوں کے طور پر مل کر کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے اردگان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ترکی اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں: Turkey Election Result اردگان کی صدارتی انتخابات میں لگاتار تیسری مرتبہ جیت

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے بھی ٹویٹر پر اردگان کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اردوگان کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد۔ ایک ساتھ مل کر کام جاری رکھنے اور جولائی میں نیٹو سربراہی اجلاس کی تیاری کا منتظر ہوں۔ وہیں سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق سعوی عرب کے حکمران شاہ سلمان نے اردگان کو ان کی صدارتی جیت پر مبارکباد دی۔ یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اتوار کے روز اردگان کو انتخابی رن آف جیتنے پر مبارکباد دی۔ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ اور اردگان اپنے ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Last Updated :May 29, 2023, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.