ETV Bharat / international

Heavy Rains in Pakistan پاکستان میں شدید بارش سے چھیاسی افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 9:48 PM IST

پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے منگل کو کہا کہ ملک میں 25 جون سے ہونے والی بارشوں کے باعث 86 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Eighty-six people due to heavy rains in Pakistan
پاکستان میں شدید بارش سے چھیاسی افراد ہلاک

اسلام آباد: پاکستان میں مانسون کی بارش کے سبب جان و مال کا بھاری نقصان ہوا ہے اور اس کی وجہ سے 25 جون سے اب تک 86 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے منگل کو کہا کہ ملک میں 25 جون سے ہونے والی بارشوں کے باعث 86 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق اس دوران سندھ اور پاکستان میں بالترتیب چھ چھ افراد نے جان گنوائی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بارش سے متعلق واقعات کی وجہ سے پنچاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں اب تک 52 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد خیبرپختونخوا میں 20 افراد جاں بحق ہوئے۔ وہیں بلوچستان میں چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ سندھ میں پانچ اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

این ڈی ایم اے کے مطابق مرنے والوں میں 37 بچے، 33 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف واقعات میں 151 افراد زخمی ہوئے جن میں 56 مرد، 43 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں بارش اور سیلاب سے 97 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے نے جسال میں راوی ندی میں درمیانے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کی ہے جبکہ دریائے چناب میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.