Ukraine for EU Candidate Status: 'یوکرین کو یورپی یونین کی امیدواری کا درجہ فوری طور پر دینا چاہیے'

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 7:40 PM IST

EC backs Ukraine for EU candidate status

فرانس، جرمنی، اٹلی اور رومانیہ کے رہنماوں نے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کی حمایت کی۔ ان رہنماوں کا کہنا ہے کہ کیف کو یورپی یونین کے امیدوار کی حیثیت فوراً دی جانی چاہیے۔ EU membership for Ukraine

برسلز: یورپی یونین میں رکنیت کے لیے یوکرین کی اپیل کی جرمن چانسلر اولاف شولس نے اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی، فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں اور رومانیہ کے صدر کلاوس لوہانیس نے حمایت کی ہے اور فوری طور پر امیدوار کا درجہ دینے کی بات کہی۔ EU membership for Ukraine جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ یوکرین یورپی کنبے کا حصہ ہے، حالانکہ یوکرین کو الحاق کے مکمل معیار پر کھرا اترنا ہوگا۔ دریں اثنا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے زور دے کر کہا کیا کہ 27 رکنی یورپی یونین روس پر فتح تک یوکرین کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی طرف سے وہاں چلائے جارہے خصوصی فوجی آپریشن کو پورے یورپ کے خلاف حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر جوابی کارروائی کا سب سے موثر ہتھیار یورپی ممالک کا اتحاد ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین میں امیدوار کی حیثیت اور رکنیت کی حیثیت میں فرق ہے۔ امیدوار کی حیثیت یورپی یونین میں مکمل شمولیت کی جانب پہلا قدم ہے۔ مکمل رکنیت کا عمل کافی طویل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: EU Leaders visit Ukraine: یورپی یونین کے رہنماؤں کی کیف میں زیلینسکی سے ملاقات

گزشتہ روز جرمنی کے چانسلر اولاف شولز، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگی اور رومانیہ کے صدر نے فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد کیف کے اپنے پہلے دورے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ ان رہنماؤں نے خصوصی ٹرین کے ذریعہ کیف کا سفر کیا۔ اس دوران میکرون نے کہا کہ کیف کے ایک مضافاتی علاقے میں روسی افواج کی طرف سے نسل کشی کے بعد جنگی جرائم کے آثار ہیں۔

میکرون یوکرین کی حمایت کے اظہار کے لیے دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ دورے کے دوران ایرپن شہر میں خطاب کیا۔ انہوں نے اس دوران شہر کو تباہ کرنے والے حملوں کی بربریت کی مذمت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ارپین اور کیف کے علاقے کے دیگر شہروں کے رہائشیوں کی ہمت کی تعریف کی جنہوں نے روسی فوج کو دارالحکومت پر حملہ کرنے سے روکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.