ETV Bharat / international

Ebola Deaths in Uganda یوگنڈا میں ایبولا کی وبا، ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 10:49 PM IST

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ 11 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور اس وقت 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 6 کیسز ایبولا وائرس کے انفیکشن کے ہیں جب کہ 19 میں ایبولا وائرس کا شبہ ہے۔ وزارت اس وقت 58 افراد پر نظر رکھے ہوئے ہے جو متاثرہ کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔Death toll rises to 11 in Uganda’s new Ebola outbreak

ایبولا
ایبولا

کمپالا: مشرقی افریقی خشکی سے گھرے ملک یوگنڈا میں ایبولا وائرس پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ اس کے مرکزی ضلع مبیندے میں اس بیماری کی وجہ سے 11 لوگوں کی موت ہو گئی،یہ اطلاع وزارت قومی صحت نے دی ہے۔Death toll rises to 11 in Uganda’s new Ebola outbreak

وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ایبولا سے تین اموات کے بعد اس بیماری سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 11 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ 11 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور اس وقت 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 6 کیسز ایبولا وائرس کے انفیکشن کے ہیں جب کہ 19 میں ایبولا وائرس کا شبہ ہے۔ وزارت اس وقت 58 افراد پر نظر رکھے ہوئے ہے جو متاثرہ کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔

اس ہفتے کے شروع میں ایک 24 سالہ متاثرہ نوجوان کی موت کے بعد مبیندے انتظامیہ نے اعلان کیا کہ مبیندے ایبولا کی زد میں آچکا ہے۔ ایبولا ایک سنگین وائرل بیماری ہے جو انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی کچھ اقسام کو بھی متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری سال 2000 میں ملک میں تباہی کے طور پر ابھری جب 425 افراد میں اس کا انفیکشن پایا گیا اور 224 افراد ہلاک ہوئے۔ سال 2019 میں بھی اس بیماری کے انفیکشن کے کئی معاملے سامنے آئے۔ 2015 میں افریقی ممالک گنی، سیرالیون اور لائبیریا اس بیماری کے پھیلاؤ کے مرکز بن گئے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پچھلی بار 28 ہزار 600 افراد اس مہلک مرض سے متاثر ہوئے تھے اور 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:Ebola Confirmed in Uganda یوگانڈا میں ایبولا وائرس کے سات معاملوں کی تصدیق

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.