ETV Bharat / international

Philippines Flood فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 1:23 PM IST

فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے، وہیں 26 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ death toll in Philippines Flood

منیلا: فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ حکومت کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل کونسل فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کی آج یہاں جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شدیدبارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 26 دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ایجنسی نے جنوبی فلیپنس میں 18، مرکزی لوزون جزیرے پر بیکول کے علاقے میں پانچ اور وسطی فلپائن میں دو اموات ہوئی ہیں۔ Many missing in Philippines Flood

ایجنسی نے کہا کہ 12 افراد اب بھی بیکول کے علاقے میں، 11 وسطی فلیپنس اور تین جنوبی فلیپنس میں اب بھی لاپتہ ہیں۔ نو دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ملک کے چھ خطوں میں سیلاب سے تقریباً 3,90,000 افراد متاثر ہوئے ہیں اور بارش اور سیلاب سے مکانات، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Philippines Floods فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہو گئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.