ETV Bharat / international

Birmingham Explosion: برمنگھم کے ایک گھر میں دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 4:31 PM IST

پولیس کے مطابق برمنگھم میں ایک گھر میں ہونے والے دھماکے Birmingham Explosion میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔ ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جب کہ کچھ دیگر مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز کی فائر سروس نے کہا کہ یہ دھماکہ گیس سلینڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

برمنگھم میں ایک گھر میں دھماکہ، پانچ افراد ہلاک
Casualties reported, house destroyed as explosion in Birmingham

لندن: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں دھماکے Birmingham Explosion میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اتوار کی رات تقریباً 8 بج کر 40 منٹ میں ہوا جب دھماکے سے ایک مکان مکمل طور پر تباہ اور تین دیگر کو کافی نقصان پہنچا۔ برمنگھم پولیس نے اتوار کو دیر گئے سوشل میڈیا پر کہا ’’ڈیول وچ روڈ، کنگ اسٹینڈنگ، برمنگھم میں ایک گھر میں ہونے والے دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔ ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جب کہ کچھ دیگر مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ Casualties reported in Birmingham Explosion

ویسٹ مڈلینڈز فائر سروس کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ’’فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے اور امدادی کام میں مصروف ہے۔ فائر سروس کے عملے کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ایک شخص کو بچا لیا گیا اور شدید زخمیوں کو ویسٹ مڈلینڈز کی ایمبولینس کے ذریعے کوئین الزبتھ اسپتال لے جایا گیا۔ معمولی زخمی ہونے والے دیگر چار افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

South Africa Nightclub Incident: جنوبی افریقہ کے نائٹ کلب میں بائیس افراد مردہ پائے گئے

ہنگامی خدمات فراہم کرنے والوں کا خیال ہے کہ واقعے کی وجہ گیس کا دھماکہ تھا۔ ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوا ہے اور اس کے علاوہ تین مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ویسٹ مڈلینڈز ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے سے گھروں کے باہر کھڑی کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ فائر انویسٹی گیشن ٹیمیں اور دیگر ادارے مسلسل دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.