ETV Bharat / international

Asif Zardari on Flood Victims بلاول سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 4:13 PM IST

بلاول سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے
بلاول سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ Bilawal will not leave the flood victims alone

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو۔ زرداری سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آج اپنے ایک بیان میں مسٹر زرداری نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور بارشوں کی صورت حال انتہائی خوفناک اور تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری صحت مجھے جانے دیتی تو میں متاثرین کے ساتھ ہوتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کرکے غریبوں کی مدد کرے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو وسعت دے تاکہ سیلاب زدگان اور غریبوں کی ہر ممکن مدد کی جاسکے۔ سابق صدر نے پیپلز پارٹی کے وزراء اور اراکین اسمبلی کو حلقوں کے عوام کے ساتھ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کی ذمہ داری اٹھائے گی۔ یہ وقت سیلاب زدگان کی خدمت کرنے کا ہے۔

ایک روز قبل ایک انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ بلاول نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان پر ملک میں بے مثال سیلاب کی وجہ سے ہونے والی بڑی تباہی کے باوجود سیاسی اجتماعات کرنے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اپنی سیاسی ملاقاتوں میں بہت مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Devastating Floods in Pakistan پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر

پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ سیاست سمیت دیگر کام کرنے کا وقت بعد میں بھی ہو گا لیکن یہ وقت سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خیمے اور خوراک جیسی تمام ضروریات فراہم کرے گی اور سیلاب زدگان کے لیے اسکولوں، کالجوں اور سرکاری عمارتوں میں عارضی پناہ گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگلا عمل متاثرہ علاقوں کی بحالی، متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بنیادی ڈھانچہ پھر سے بنانا ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.