Reward For Indian Suspect آسٹریلیا میں بھارتی ملزم کو پکڑنے کے لیے دس لاکھ ڈالر کا انعام

author img

By

Published : Nov 3, 2022, 4:35 PM IST

Aus police offer record $1 million reward for Indian suspect in murder case

آسٹریلیا پولیس نے ایک بھارتی ملزم کو پکڑنے کے لیے عوام کے لیے ریکارڈ 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی ملزم چار سال قبل 2018 میں ایک آسٹریلوی خاتون کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد بھارت فرار ہو گیا تھا۔ Aus police offer reward for Indian suspect

میلبورن: میلبورن پولیس نے بھارت فرار ہونے والے بھارتی ملزم کو پکڑنے میں مدد کے لیے 10 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی ملزم پر ایک آسٹریلوی خاتون کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر 2018 میں 24 سالہ خاتون کو جو اپنے کتے کے ساتھ وینگیٹی بیچ پر چہل قدمی کر رہی تھی، ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اگلی صبح اس کی لاش اس کے والد کو ملی تھی۔Aus police offer reward for Indian suspect

ذرائع کے مطابق، 38 سالہ راجویندر سنگھ، جو انیسفیل میں بطور نرس کام کرتا تھا، اس کیس کا کلیدی ملزم ہے لیکن کورڈنگلے کے قتل کے دو دن بعد آسٹریلیا میں اپنی ملازمت، بیوی اور تین بچوں کو چھوڑ کر ملک سے فرار ہو گیا تھا۔ کوئنز لینڈ پولیس بھی 38 سالہ ملزم راجویندر سنگھ کی تلاش میں بھارت پہنچ گئی ہے۔ قتل کے دو دن بعد ملزم بیوی اور تین بچوں کو چھوڑ کر بھارت فرار ہو گیا۔ پولیس نے 23 اکتوبر 2018 کو کیرنز ایئرپورٹ پر ملزم کی تصویر بھی جاری کی تھی جہاں سے وہ بھارت فرار ہونے سے پہلے سڈنی گیا تھا۔

مارچ 2021 میں آسٹریلوی حکام نے بھارتی حکومت سے ملزم کی حوالگی کی درخواست بھی کی۔ ان کا اصل تعلق پنجاب کے بٹر کلاں سے ہے۔ 7نیوز ڈاٹ کام کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹریسی لِنفورڈ نے کہا ’’ہم جانتے ہیں کہ ٹویا کے قتل کے اگلے دن سنگھ 22 اکتوبر کو کیرنز سے روانہ ہوئے تھے، اور پھر 23 تاریخ کو سڈنی سے بھارت کے لیے اڑان بھری تھی۔ ان کی بھارت آمد کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ہم نے آج تصدیق کی ہے کہ سنگھ کا آخری لوکیشن بھارت ہے۔ کیرنز میں ایک تفتیشی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے اور ریاست بھر سے پولیس افسران کو جو ہندی اور پنجابی دونوں بول سکتے ہیں، روانہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ افسران ہندوستان میں کسی سے بھی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ لوگ اس شخص کو جانتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہ شخص کہاں ہے اور ہم ان لوگوں سے صحیح کام کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ پولیس کے وزیر مارک ریان نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا۔ اس شخص پر ایک انتہائی گھناؤنے جرم کا الزام ہے۔ ایک ایسا جرم جس نے ایک خاندان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

وزیر مارک ریان نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم اس فرد تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی سامعین کی توجہ حاصل کریں۔ پولیس ہمت نہیں ہارے گی ہم ٹویا کے خاندان کے لیے جوابات تلاش کرنے کے لیے ناقابل یقین حد تک پرعزم ہیں اور اس کو پکڑنے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.