ETV Bharat / international

فلسطینیوں کیلئے 2023 خوفناک سال، ساڑھے 22 ہزار ہلاکتیں

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 1, 2024, 9:01 PM IST

2023 becomes deadliest year for Palestinians
فلسطینیوں کیلئے 2023 خوفناک سال، ساڑھے 22 ہزار ہلاکتیں

Palestinian deaths 2023 غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں سے سال 2023 میں 22 ہزار 404 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں سے سال 2023 میں 506 فلسطینی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ سال کے آخری دن بھی جاری رہا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق 1948 میں نکبہ کے بعد سال 2023 فلسطینیوں کے لیے انتہائی خوفناک سال ثابت ہوا، جس میں ہزاروں افراد اپنے پیاروں سے محروم ہوگئے۔ عرب میڈیا نے فلسطینی ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ نکبہ کے بعد سال 2023 میں سب سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں سے سال 2023 میں 22 ہزار 404 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں سے سال 2023 میں 506 فلسطینی شہید ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پٹی پر زمینی حملے میں حصہ لینے والے پانچ جنگی بریگیڈز کو واپس بلا لے گی۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ 551ویں اور 14ویں ریزرو بریگیڈ کے علاوہ تین تربیتی بریگیڈ صورتحال کے جائزے اور لڑائی کے مطابق پیچھے ہٹ جائیں گی۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ فضائی حملوں کو کم کر رہی ہے۔ یہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت کے لیے نہیں بلکہ اسرائیلی فوجیوں کے تحفظ کے لیے کی گئی کوشش ہے۔

اسرائیلی فضائیہ میں تشویش پائی جاتی ہے کہ انہیں غزہ میں عمارتوں اور مقامات پر فضائی حملے کرنے کے لیے بلایا گیا ہے لیکن بعض اوقات اسرائیلی فوجی دھماکے کے بہت قریب ہوتے ہیں اور زخمی بھی ہوتے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ پائلٹوں نے مشن کو اڑانے سے بھی انکار کر دیا ہے کیونکہ وہ اپنی افواج کو ہونے والے نقصان کے بارے میں فکر مند ہیں۔(یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.