ETV Bharat / international

غزہ کے ایک ہزار بچے ایک بازو یا ایک ٹانگ سے محروم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 12:38 PM IST

Updated : Jan 1, 2024, 6:21 AM IST

Injured Children in Gaza غزہ میں اسرائیلی جارحیت نے ہزاروں معصوم بچوں کو یتیم و بے سہارا کردیا ہے۔ یونیسیف کے مطابق نو ہزار زخمی بچوں میں کم از کم ایک ہزار بچے اپنی ایک ٹانگ یا ایک ہاتھ سے محروم ہو گئے ہیں۔ ایسے میں غزہ جنگ پر امریکی صدر بائیڈن کا دوہرا رویہ جاری ہے۔ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے اسرائیل کو لاکھوں ڈالرس کا جنگی سامان فروخت کیا ہے۔

1000 children of Gaza lost an arm or a leg
1000 children of Gaza lost an arm or a leg

غزہ: یونیسیف نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کے 9 ہزار سے زائد بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں، ان میں کم از کم ایک ہزار بچے ایک بازو یا ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے ہیں۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے فرانسیسا البانیس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی پابندی عائد کرنے کے باعث ایک ہزار بچوں کو انستھیزیا (بے ہوشی کا انجیکشن) دیے بغیر ان کے اعضا کاٹ دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک بازو یا ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ، اسرائیل نے غزہ میں امداد فراہم کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت اور حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل ۔حماس جنگ بارہویں ہفتہ میں داخل ہو چکی ہے اور غزہ میں زخمیوں کے جسمانی اعضا کاٹنا معمول بن گیا ہے۔

  • Today, UNICEF delivered at least 600K doses of key vaccines to the #GazaStrip to protect #children against diseases.

    Some 16,854 infants missed one or more routine vaccines in the past three months.

    We are working with @WHOoPt & @UNRWA to reach all children due for vaccination. pic.twitter.com/kVdQ4xQ9Nw

    — UNICEF Palestine (@UNICEFpalestine) December 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں بچوں کو ’جان لیوا‘ تغذیہ کی کمی کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

  • امریکہ نے اسرائیل کو ایم 155 107 ایم ایم پراجیکٹائل فروخت کرے گا:

امریکہ نے اسرائیل کے لئے ایم 155 107 ایم ایم پراجیکٹائل اور متعلقہ آلات کی 147.05 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی فوجی فروخت کو منظوری دے دی ہے۔امریکہ کی ڈیفنس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ ایجنسی نے کہا، وزیر خارجہ نے 147.05 لاکھ ڈالر کی تخمینہ لاگت پر اسرائیلی حکومت کو ایم 155 107 ایم ایم پراجیکٹائل اور متعلقہ آلات کی غیرملکی فروخت کو منظوری دے دی ہے۔ "ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے آج ضروری سرٹیفیکیشن فراہم کیا جس میں کانگریس کو اس ممکنہ فروخت کی اطلاع دی گئی ہے۔

یو این آئی

Last Updated :Jan 1, 2024, 6:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.