ETV Bharat / international

19 People Drown after Boat Overturned in Pakistan: پاکستان میں کشتی پلٹنے سے 19 افراد غرقاب

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 9:13 AM IST

پنجاب کے رحیم یار خان کے نزدیک پیر کے روز دریائے سندھ میں ایک کشتی پلٹنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ زیادہ سواری اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کشتی الٹ گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ Boat Overturned in Pakistan

19 People Drown after Boat Overturned in Pakistan
19 People Drown after Boat Overturned in Pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں صوبہ پنجاب کے رحیم یار خان کے نزدیک پیر کے روز دریائے سندھ میں ایک کشتی پلٹنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد دیگر لاپتہ ہوگئے۔ روزنامہ اخبار ڈان نے رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے وقت کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے، جو شادی کی تقریب کے بعد راجن پور سے ماچھا واپس آرہے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ زیادہ سواری اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کشتی الٹ گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ 19 People Drown after Boat Overturned in Pakistan

رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ کشتی زیادہ سواری اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے الٹ گئی۔ کشتی میں سولنگی قبیلے کے لوگ سوار تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی 30 ریسکیو عملہ، پانچ ایمبولینس اور ایک واٹر ریسکیو وین موقع پر پہنچ گئی۔ Boat Capsizes in Pakistan

انہوں نے کہا، ''انیس لاشیں، تمام خواتین، کو پانی سے نکالا گیا ہے۔ باقی مسافروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کشتی حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یو این آئي

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.