ETV Bharat / international

افغان فضائیہ کی مدد کے لیے جب اور جہاں ممکن ہوگا حملے کریں گے۔ پینٹاگن

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 1:54 PM IST

ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ افغان حکومت کی حمایت کرتے رہیں گے، افغان فضائیہ کی مدد کے لیے جب اور جہاں ممکن ہوا حملے کریں گے۔

پینٹاگن
پینٹاگن

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے سرحد پرشدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر بات چیت جاری ہے اورفغان فضائیہ کی مدد کے لیے جب اور جہاں ممکن ہوگا حملے کریں گے۔

پینٹاگن کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پربات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور پاکستانی عوام بھی دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے، افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کو ایسے اقدامات نہیں کرنا چاہئیں جس سے صورتحال بگڑے۔

ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ افغان حکومت کی حمایت کرتے رہیں گے، افغان فضائیہ کی مدد کے لیے جب اور جہاں ممکن ہوا حملے کریں گے۔

مزید پڑھیں:امریکہ نے افغان افواج کی مدد کے لئے متعدد فضائی حملے کیے

جان کربی نے مزیدکہا کہ پاکستان کے ساتھ پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پربات چیت جاری ہے، محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی عدم استحکام اور عدم تحفظ کا سبب ہیں، ان کا خاتمہ مشترکہ سوچ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.