ETV Bharat / international

ترک صدر کا افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے سے انکار

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 6:26 PM IST

رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں جنھوں نے ان کے لیے کام کیا ہے، یہ اُمید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا۔

Recep Tayyip Erdogan
Recep Tayyip Erdogan

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے کہنے پرافغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ افغانستان میں مغربی ممالک کے لئے کام کرنے والے افغانوں کو ترکی میں پناہ نہیں دے سکتے، ہمیں افغانستان میں یوروپی یونین کے مشن کے مقامی ملازمین کو پناہ دینے کی درخواست ملی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کیلئے اپنے دروازے کھولے ہیں جنھوں نے ان کے لیے کام کیا ہے، یہ اُمید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا، ترکی پہلے ہی 5 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔ اس لیے مزید مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین کا ترکی سے زیادہ تارکین وطن کی میزبانی کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban spokesperson: طالبان کی امریکہ کو تنبیہ

خیال رہے کہ ا س سے پہلے سربراہ یوروپین کمیشن نے کہا تھا کہ تمام ممالک بالخصوص یوروپی ممالک افغان مہاجرین کی میزبانی کریں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.