ETV Bharat / international

شام میں بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 12:58 PM IST

حکومتی فورسز کے ذریعے باغیوں کے زیر قبضہ مضافاتی علاقوں پر قبضے کے بعد دمشق میں اس طرح کے حملے حالیہ برسوں میں شاذ و نادر ہی ہوئے ہیں۔

Many killed as roadside bombs hit bus in Damascus
Many killed as roadside bombs hit bus in Damascus

شام کے دارالحکومت دمشق میں بدھ کی صبح رش کے اوقات میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس کے قریب سڑک کے کنارے دو بم دھماکے ہوئے، جس میں 14 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

شام میں بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

شام کے سرکاری ٹی وی نے وسطی دمشق میں جلتی ہوئی بس کی فوٹیج دکھائی، جس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ اپنے کام پر اور اسکول جا رہے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیسرا بم اسی علاقے میں دریافت کر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

کسی تنظیم نے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ دھماکہ ایک پل کے نیچے ایک مرکزی بس ٹرانسفر پوائنٹ پر ہوا ہے، جہاں سے گاڑیاں جمع ہو کر دارالحکومت کے مختلف علاقوں کی جانب روانہ ہوتی ہیں۔

حکومتی فورسز کے ذریعے باغیوں کے زیر قبضہ مضافاتی علاقوں پر قبضے کے بعد دمشق میں اس طرح کے حملے حالیہ برسوں میں شاذ و نادر ہی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Syrian School: شامی بچے تباہ شدہ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

صدر بشار الاسد کی افواج نے شام کے بیشتر حصے کو اپنے اتحادی روس اور ایران کی مدد سے حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

شام کا تنازعہ مارچ 2011 میں شروع ہوا تھا، اس دوران تین لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ملک کی نصف سے زائد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.