ETV Bharat / international

اسرائیلیوں نے امن کے خلاف ووٹ دیا: فلسطین

author img

By

Published : Apr 10, 2019, 10:38 AM IST

Updated : Apr 10, 2019, 11:26 AM IST

اسرائیل کے عام انتخابات کے ایگزٹ پولز سے لگتا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور چیلنجر بینی گینٹز میں کانٹے کا مقابلہ ہے جبکہ امن کی خواہش مند پارٹیوں کوشسکت کا سامنا ہے۔

اسرائیلیوں نے امن کے خلاف ووٹ دیا:صائب اراکات


ایگزٹ پولز کے مطابق مذاکرات کی حامی پارٹیاں پیچھے رہ گئیں، فلسطینی حکومت کا کہنا ہےکہ اسرائیلیوں نے امن کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے سینئر رہنما صائب اراکات کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج سے لگتا ہے کہ اسرائیلی عوام نے موجودہ حکمرانوں کو ہی برقرار رکھا ہے وہ امن نہیں بلکہ قبضے ہی چاہتے ہیں۔

الیکشن کے ایگزٹ پولز سے لگتا ہے کہ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور قریبی حریف بینی گینٹز میں کانٹے کا مقابلہ ہے جبکہ امن کی خواہش مند پارٹیاں مسترد کر دی گئی ہیں۔

Last Updated : Apr 10, 2019, 11:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.