ETV Bharat / international

Palestinian Prisoner Hunger Strike: اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی کی 140 دنوں سے بھوک ہڑتال جاری

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 10:30 AM IST

اسرائیلی جیل میں بے گناہی کی سزا بھگتنے والے ایک فلسطینی قیدی کی مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے طبعیت کافی بگڑ چکی ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Palestinian prisoners on hunger strike
اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی کی 140 دنوں سے بھوک ہڑتال جاری

رپورٹ کے مطابق قیدی نے خود کو کسی الزام یا ٹرائل کے بغیر جیل میں رکھے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر پچھلے 4 مہینوں سے بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

فلسطینی شخص ہاشم ابوحواش کو بغیر کسی الزام یا مقدمہ کے حراست میں رکھا گیا ہے وہ 5 بچوں کا باپ ہے۔

ابو حواش کے بے گناہی میں قید کی سزا کاٹنے اور ان کی طبعیت ناساز ہونے پر فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اس کی رہائی کے لیے مظاہرے کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی آواز بلند کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’انتظامی حراست‘ کے تحت مشکوک افراد کو ان کے خلاف الزامات یا ثبوت سے مطلع کیے بغیر 6 ماہ تک قید کیا جا سکتا ہے اور اس مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدی کی حالت بہت زیادہ تشویش ناک ہے۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے مطابق میڈیکل ٹیموں نے ابو حواش سے ملاقات کی تو اسے تشویش ناک حالت میں پایا۔

یہ بھی پڑھیں:

Palestinian Girl Released: فلسطینی لڑکی 7 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا

عالمی ادارہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدی کی طبیعت میں بہتری لانے کے لیے ماہر طبی عملے کی نگرانی کی ضرورت ہے، وہ پچھلے 140 دنوں سے کھانا نہیں کھارہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے ایک رکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل جس طرح انتطامی حراست کے ہتھیار کو استعمال کر رہا ہے، یہ سراسر ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابوحواش ان 550 قیدیوں میں سے ایک ہیں جنہیں اسرائیل نے انتظامی حراست کے ضابطے کے تحت قید کر رکھا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.