ETV Bharat / international

UK Humanitarian Aid to Afghanistan: برطانیہ نے افغانستان کو تیرہ کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 10:47 PM IST

UK announces 13 crores dollar aid to Afghanistan
برطانیہ نے افغانستان کو تیرہ کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا

برطانیہ نے افغانستان کو تیرہ کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان UK announces 13 crores aid to Afghanistan اس وقت کیا جب اقوام متحدہ کی سابق انڈر سیکرٹری جنرل والیری آموس نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر افغانستان کو فوری طور پر رقم نہ بھیجی گئی تو مارچ تک پانچ سال سے کم عمر کے تیس لاکھ بچے شدید غذائی قلت کے شکار ہو جائیں گے۔

برطانیہ نے افغانستان میں تیزی سے خراب ہوتی ہوئی انسانی صورتحال کے درمیان افغانستان کے لیے 9.7 کروڑ پاؤنڈ (13 کروڑ) کی ہنگامی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سابق انڈر سیکرٹری جنرل والیری آموس کے کو اسکائی نیوز کو دیئے گئے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر افغانستان کو فوری طور پر رقم نہ بھیجی گئی تو مارچ تک پانچ سال سے کم عمر کے تیس لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہو جائیں گے۔

برطانیہ کی خارجہ سکریٹری لز ٹرس نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ "برطانیہ افغانستان کو اہم انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔ ہم نے جان بچانے، خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ اور خطے میں استحکام کی حمایت کے لیے اس سال برطانیہ کی امداد کو دو گنا کر دیا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Antonio Guterres in UNSC on Afghan Crisis: افغانستان بے شمار خطرات سے دوچار، انٹونیو گوٹریس

برطانیہ نے ملک میں بحران سے نمٹنے میں مدد کے لیے اگست 2021 میں افغانستان کے لیے اپنی انسانی امداد کو دوگنا کر کے 28.6 کروڑ پاؤنڈ کر دیا ہے۔

ٹرس نے بتایا کہ "یہ اضافی فنڈز جو 'ضروری خوراک، پناہ گاہ اور صحت کی فراہمی' فراہم کریں گے، ان تک پہنچیں گے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔"

قبل ازیں جمعرات کو اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سفیر جیمز کیریوچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو افغانستان کے بارے میں بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں انسانی صورتحال بدستور "گہری تشویش کا معاملہ" ہے۔

افغانستان میں 2 کروڑ سے زیادہ افراد یا نصف آبادی کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Starvation in Afghanistan: افغانستان میں فاقہ کشی، لوگ بچے اور جسم کے اعضاء فروخت کرنے پر مجبور

اگست کے وسط میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اقتصادی افراتفری اور خوراک کی قلت شروع ہوئی، جس نے ملک کو انسانی بحران کے دہانے پر دھکیل دیا۔

وہیں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ اقوام متحدہ اور اس کے اتحادیوں نے بحران سے متاثرہ افغانستان میں لاکھوں لوگوں کو گزشتہ چار مہینوں میں انسانی امداد فراہم کی ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعہ اقوام متحدہ نے بتایا کہ "2021 کے آخری چار مہینوں میں اقوام متحدہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان میں 94 لاکھ لوگوں کو خوراک اور 16 لاکھ لوگوں کو ہیلتھ امداد فراہم کی گئی ہیں۔"

او سی ایچ او کے مطابق 2,76,000 سے زائد قلت قذائیت کے شکار بچوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ نیز مذکورہ مدت کے دوران 3,53,000 افغانوں کو موسم سرما کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

او سی ایچ اے کے مطابق عطیہ دہندگان نے 2021 میں افغانستان کے لیے تقریباً 150 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.