ETV Bharat / international

افغانستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کو سلامتی کونسل یقینی بنائے: ملالہ

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 7:50 PM IST

ملالہ یوسفزئی
ملالہ یوسفزئی

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ سلامتی کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو۔ملالہ نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے ضروری ہے کہ لڑکیاں تعلیم حاصل کریں اور سلامتی کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو۔

مزید پڑھیں:افغانستان کی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہ ہو: برکس

پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کو اضافی مدد دی جائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.