ETV Bharat / international

Russia Ukraine FM Talks: ترکی میں روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 3:58 PM IST

روس یوکرین جنگ کے درمیان امن مذاکرات کے لیے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا کی ترکی میں ملاقات ہوئی۔ واضح رہے کہ روس کی یوکرین میں فوجی کاروائی Russia Ukraine war تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے۔Russia Ukraine FM Talks

Russia and Ukraine Foreign ministers hold talks in Turkey
ترکی میں روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیتری کولیبا ترکی کے شہر انطالیہ امن مذاکرات پر بات چیت کر رہے ہیں۔Russia Ukraine FM Talks

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور یوکرینی وزرائے خارجہ کے درمیان ترکی میں ہونے والی ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

یوکرین پر روس کے حملے کے آغاز کے بعد ماسکو اور کیف کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔Russia Ukraine war

ترکی کے حریت اخبار نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی کے حوالے سے کہا کہ "ہمارا بنیادی مقصد تینوں رہنماؤں کو ایک ساتھ لانا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine Talks: ترکی کی میزبانی میں لاوروف اور کولبیا کی میٹنگ سے امن مذاکرات میں پیش رفت ہوگی

ناٹو کا رکن ترکی، جس نے روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس نے خود کو ایک غیر جانبدار فریق کے طور پر کھڑا کیا ہے، جو دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.