ETV Bharat / international

Corona in Germany: جرمنی میں کورونا کے 76,414 نئے کیسز

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 6:20 PM IST

record 76,414 new corona cases in Germany
جرمنی میں کورونا کے 76,414 نئے کیسز

جرمنی وفاقی سرکاری ایجنسی اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رابرٹ کوچ کے مطابق جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس Corona in Germany کے 76,414 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس دوران 357 لوگوں کی اس وبا سے موت بھی واقع ہوئی ہے۔

جرمنی Germany میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس وبا کے 76,414 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5,650,170 ہوگئی ہے۔

جرمنی وفاقی سرکاری ایجنسی اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رابرٹ کوچ (آر کے آئی) نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی ہے۔

ادارے نے بتایا کہ اس دوران 357 لوگوں کی بیماری سے موت ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک 100,476لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Death in Germany: جرمنی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

اس سے ایک دن پہلے جرمنی میں کورونا وائرس کے 75,961 نئے معاملے درج کیے گئے تھے اور 351 لوگوں کی موت درج کی گئی تھی۔

کئی دیگر ممالک کی طرح جرمنی بھی کورونا وبا کی چوتھی لہر کا سامنا کر رہا ہے، جس وجہ سے یہاں ریکارڈ تعداد میں معاملے سامنے آرہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.