ETV Bharat / international

ہیتی کے عبوری رہنما کی حلف برداری کی تقریب ملتوی

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 2:15 PM IST

ہیتی کے صدر جووینل موسے کے قتل کے بعد ان کی جگہ پر عبوری لیڈر کے طور پر نامزد کئے گئے سینیٹ کے صدر جوزف لیمبرٹ کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کردی گئی۔

حلف برداری کی تقریب ملتوی
حلف برداری کی تقریب ملتوی

لیمبرٹ نے ٹویٹ کیا”سینیٹ کے ممبران نے حلف برداری کی تقریب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ سبھی اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ملک کے عوام میں مثبت امید برقرار رکھنا نہایت ہی ضروری ہے۔“
جمعہ کے روز سینیٹ کے اراکین نے مسٹر لیمبرٹ کو صدر کے قتل کے بعد عبوری صدر نامزد کیا تھا۔ سینیٹ کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آئینی حلف لیں گے اور پھر نئی حکومت بنانے کے لئے اپنا کام شروع کریں گے۔
دریں اثناء، ہیتی میں متعدد سیاسی جماعتوں نے ایک عرضداشت پر دستخط کئے ہیں کہ اپنے قتل سے قبل مسٹر موسے نے مسٹر ایریل ہینری کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا اور اب انہیں قومی اتحاد کی حکومت کی قیادت کرنی چاہئے۔
پولیس کے مطابق 29 کولمبیائی باشندوں اور دو امریکیوں نے بدھ کے روز صدر موسے کو ان کے گھر پر گولی مار کر ہلاک کردیاتھا اور اب تک 17 کولمبیائی اور دو امریکی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.