ETV Bharat / international

UK Minister Quits: کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیر صحت مستعفی

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 7:22 AM IST

Updated : Jun 27, 2021, 5:12 PM IST

کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے برطانیہ (Britain) کے وزیر صحت میٹ ہینکاک (Matt Hancock) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اگرچہ ہینکاک نے کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر معذرت بھی کرلی تھی۔

british health minister matt hancock
برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکاک

برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کی اپنے ایک دوست اور رکن پارلیمنٹ جینا کولاڈنگلو کو بوسہ لینے اور کورونا وائرس کے دور میں کووڈ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد وزیر صحت کو کافی زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگرچہ ہینکاک نے کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر معذرت بھی کرلی تھی، بالآخر انھوں نے ہفتہ کو استعفیٰ دے دیا۔

ہینکاک نے اپنا استعفیٰ کا خط وزیراعظم بورس جانسن کو بھی بھیج دیا ہے۔ جانسن نے جواب میں کہا کہ انہیں استعفیٰ موصول ہونے پر افسوس ہے۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کو اپنی خدمات پر بے حد فخر کرنا چاہیے، میں آپ کے تعاون کا شکرگزار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ عوامی خدمت میں آپ کا تعاون ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

دراصل کچھ دن پہلے مقامی میڈیا میں میٹ ہینکاک کی ایک تصویر شائع ہوئی تھی جس میں انھوں نے اپنے ایک دوست اور رکن پارلیمنٹ جینا کولاڈنگلو کو بوسہ دیتے ہوئے اور کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کو دکھایا گیا تھا۔ ایسی صورتحال میں یہ سوال پیدا ہوا کہ جب وزیر صحت ’جو کورونا کے انفیکشن پر قابو پانے کی مہم کا قائد ہوتا ہے‘ کورونا پابندیوں کی پاسداری نہیں کررہا ہے تو پھر عوام کو اس پر عمل کرنے کا مشورہ کیسے دیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: 'امریکی فوجوں کی واپسی میں تاخیر کا مطالبہ نہیں کیا گیا' اشرف غنی

وزیر صحت میٹ ہینکاک نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ لوگوں نے کورونا قوانین پر عمل کرنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں لیکن میں نے خود ان قوانین کی خلاف ورزی کر کے انہیں شرمندہ کیا ہے۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں میٹ ہینکاک نے کہا "میں وزیر صحت کے عہدے سے اپنا استعفی وزیراعظم کے حوالے کرنے گیا تھا۔میں سمجھ سکتا ہوں کہ اس ملک میں ہر ایک نے بہت کچھ کھویا ہے اور ہمارے جیسے لوگ جو قواعد بناتے ہیں انھیں اس پر عمل کرنا چاہیے، اسی لیے میں نے استعفیٰ دے دیا۔"

مزید پڑھیں: امریکہ میں 20 برسوں میں 30 ہزار امریکی فوجیوں کی خودکشی

واضح رہے کہ ہینکاک اس وبائی مرض کے خلاف حکومت کی لڑائی میں عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں کیونکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر آ کر لوگوں کو وائرس پر قابو پانے کے سلسلے میں سخت ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کرتے تھے۔

Last Updated : Jun 27, 2021, 5:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.