ETV Bharat / international

جرمنی میں کورونا کے معاملات میں 41 فیصد اضافہ

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 10:32 AM IST

41 percent increase in Corona cases in Germany
جرمنی میں کورونا کے معاملات میں 41 فیصد اضافہ

جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے معاملات میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہاں 19711 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

جرمنی کی وزارت خارجہ کے تحت آنے والے رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ' ملک میں کورونا وائرس کےمجموعی طور پر 13957 معاملے ہیں جس سے 31 لوگوں کی موت ہوئی ہے'۔

این ٹی وی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی کے شمالی نورڈ رائن ویسٹ فالن میں کورونا وائرس کے 6257 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بیڈن وورتمبرگ میں 3665، باواريا میں 3107 اور لوور زاکسن میں 1262 معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 134 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔

واضح ر ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے گزشتہ 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا ۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 260000 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 11000 سے زیادہ افراد کی اس سے موت ہو چکی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.