ETV Bharat / international

US Releases Video of Kabul Drone Strike: افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری

author img

By

Published : Jan 20, 2022, 8:02 PM IST

US Releases Video of Kabul Drone Strike
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری

گذشتہ برس 29 اگست کو امریکی فوجیوں کے انخلا سے ایک روز قبل کابل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری US Releases Video of Kabul Drone Strike کی گئی ہے، جس کو فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت دائر کی گئی درخواست کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔

امریکی فوج نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ سال 29 اگست کو ہونے والے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی ہےUS Releases Video of Kabul Drone Strike ، جس میں سات بچوں سمیت 10 افغان شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ ویڈیو بدھ کے روز نیویارک ٹائمز کی جانب سے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت دائر کی گئی درخواست کے جواب میں جاری کی گئی۔

یہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری کی گئی ہے جو افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی غیر کلاسیفائیڈ سرویلانس ویڈیو میں دونوں ڈرونز کی تقریباً 25 منٹ کی خاموش فوٹیج شامل ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ کابل حملے Kabul Drone Strike کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک سفید ٹویوٹا کرولا کا فضائی منظر دکھایا گیا ہے جو شہر کے بعض حصوں میں فوج کو ٹریک کرتی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم ISIS کی کار ہے جس میں دھماکہ خیز مواد لدا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے کہا: "یہ حملہ حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات ہمارے فوجیوں کے لیے ایک فوری خطرہ تھا، جب کہ ہلاک ہونے والے خاندان کے افراد میں کوئی بھی آئی ایس آئی ایس-کے یا ہمارے فوجیوں سے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حملے کے نتیجے میں جان و مال کے نقصان پر سخت افسوس ہے۔

قبل ازیں، پینٹاگن نے حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے انخلاء کے آخری دنوں میں امریکی افواج پر حملہ کرنے کے ISIS کے منصوبے کو ناکام بنا یا گیا تھا۔

امریکی فوج نے ڈرون حملے کے تین ہفتے بعد اپنی 'افسوسناک غلطی' کا اعتراف کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.