ETV Bharat / international

Afghanistan New Govt: طالبان سے باہر کے رہنما بھی افغانستان کی نئی حکومت میں شامل

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 1:40 PM IST

Updated : Aug 16, 2021, 3:54 PM IST

Taliban spokesman Sohail Shaheen
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین

افغانستان کے تمام صوبوں اور قومی دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے کے بعد عسکریت پسند تنظیم طالبان نے کہا ہے کہ تنظیم کے باہر سے کچھ لوگ بھی افغانستان کی نئی حکومت میں شامل ہوں گے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ’’جب ہم افغان سمیت اسلامی حکومت کی بات کررہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے افغان بھی حکومت میں حصہ لیں گے‘‘۔

انہوں نے اصرار کیا کہ کسی مخصوص نام کا ذکر کرنا قبل از وقت ہے لیکن طالبان نئی کابینہ میں کچھ ’مشہور شخصیات‘ کو شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شاہین کے مطابق افغان فوج اور پولیس کے وہ افسران جو اپنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں اور نئی حکومت کے تحت خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں انھیں تاحیات معافی اور ان کی جائیداد کی ضمانت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban: 'بیس سال کی جدوجہد اور قربانیوں کا پھل مل گیا'

طالبان اتوار کو کابل میں داخل ہوگئے جس کے بعد صدر اشرف غنی نے استعفیٰ دینے اور ملک چھوڑنے کا اعلان کیا۔ اشرف غنی نے کہا کہ انہوں نے تشدد روکنے کا فیصلہ اس لیے لیا کیونکہ عسکریت پسند دارالحکومت پر حملہ کرنے کے لیے تیار تھے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ملک میں خونریزی ہو۔ اسی لیے انہوں نے ملک چھوڑنا مناسب سمجھا۔

Last Updated :Aug 16, 2021, 3:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.