ETV Bharat / international

طالبان کا افغانستان کے 10ویں صوبے غزنی پر قبضہ کا دعویٰ

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 1:03 PM IST

Updated : Aug 12, 2021, 5:37 PM IST

طالبان نے افغانستان کے 10ویں شہر غزنی پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کے رہنما ناصر احمد فقیری نے بتایا کہ 'طالبان نے شہر کے کئی اہم علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

طالبان کا افغانستان کے 10ویں صوبے غزنی پر قبضہ کا دعویٰ
طالبان کا افغانستان کے 10ویں صوبے غزنی پر قبضہ کا دعویٰ

طالبان نے افغانستان کے 10ویں شہر غزنی پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ 'طالبان نے کابل سے 150 کلومیٹر کی دوری پر واقع شہر غزنی پر آج قبضہ کرلیا ہے'۔

طالبان کا افغانستان کے 10ویں صوبے غزنی پر قبضہ کا دعویٰ

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد ٹویٹ کیا کہ 'طالبان نے صوبائی دار الحکومت غزنی پر اپنا قبضہ کرلیا ہے، غزنی میں گورنر آفس، پولیس ہیڈ کوارٹرز اور جیل سب کچھ طالبان کے کنٹرول میں آگئے ہیں'۔ اس سے قبل گزشتہ روز طالبان نے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔ طالبان اب تک افغانستان کے 10 صوبوں کی دار الحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔

طالبان کا افغانستان کے 10ویں صوبے غزنی پر قبضہ کا دعویٰ
طالبان کا افغانستان کے 10ویں صوبے غزنی پر قبضہ کا دعویٰ

افغان میڈیا کے مطابق افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کی تقرری کی گئی ہے لیکن ابھی تک افغان حکومت نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب قندوز کے ایک مقامی رکن اسمبلی نے بدھ کو اے ایف پی کو بتایا کہ سینکڑوں افغان فوجیوں نے ہفتے کے آخر میں طالبان کے شمالی شہر پر قبضہ کرنے کے بعد قندوز کے باہر ہوائی اڈے کے قریب طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے قندوز شہر کی جیل کو توڑ کر اپنے قیدیوں کو بھی رہا کروا لیا ہے۔

Last Updated : Aug 12, 2021, 5:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.