ETV Bharat / international

پاکستان: سکھ میرج ایکٹ پنجاب کابینہ کی منظوری کے لئے تیار

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 11:09 AM IST

Sikh Marriage Act
Sikh Marriage Act

بل کے کابینہ سے منظور ہونے کے بعد سکھوں کی شادیوں کو پنجاب میں قانونی حیثیت حاصل ہوگی اور اس طرح سکھوں کی شادیوں کے رجسٹریشن کو قانونی حیثیت دینے والا پاکستان واحد ملک بن جائے گا۔

پاکستان کے صوبے پنجاب میں سکھوں کی شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کے مقصد سے 'سکھ میرجز ایکٹ' منظوری کے تقریباً 3 سال بعد اب صوبائی کابینہ کی منظوری کے لئے تیار ہے۔

پنجاب کے پہلے سکھ قانون ساز سردار رمیش سنگھ اروڑا کے ذریعہ پیش کئے جانے والے اس بل کو قانون سازیہ میں اتفاق رائے سے 2018 میں منظور کر لیا گیا تھا۔ اس بل نے صوبے میں سکھوں کی شادیوں کو قانونی طور پر تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ تاہم سکھوں کی پانچ اہم تنظیموں میں سے ایک اکال تخت اور سکھوں کے دیگر اہم لوگوں نے اس بل پر کچھ اعتراضات کئے تھے، جس کے باعث صوبائی کابینہ نے حتمی توثیق میں تاخیر کی۔

پنجاب اسمبلی میں انسانی حقوق و اقلیتی امور کمیٹی کے سیکرٹری سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ تمام اعتراضات اور خدشات کو دور کر لیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں سکھ میرج ایکٹ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

سنگھ نے کہا کہ "کابینہ کی منظوری کے بعد مجھے امید ہے کہ سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔"

واضح ہو کہ سردار رمیش سنگھ اروڑا نے یہ بل 2017 میں پیش کیا تھا۔ اروڑا نے کہا کہ اس پر عمل درآمد میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری کے بعد انسانی حقوق اور اقلیتی امور کے محکمہ کو اپنے بزنس کے قواعد تیار کرنے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بدقسمتی سے ان اصولوں کو ابھی تیار کرنا باقی ہے۔''

اس وقت سکھوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی شادیوں کو گردوارہ کے ساتھ رجسٹر کریں، جو تمام ریکارڈ برقرار رکھتا ہے۔

بل کے کابینہ سے منظور ہونے کے بعد سکھ کی شادیوں کو پنجاب میں قانونی حیثیت حاصل ہوگی اور اس طرح کی یونینوں کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پاکستان واحد ملک بن جائے گا۔

سکھ رہنما سردار بشن سنگھ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں وہ پہلا ملک ہے جہاں سکھوں کی زیادہ آبادی نہیں ہے لیکن یہاں سکھ میرج کی رجسٹریشن کے متعلق کام کیا گیا ہے، سابق دور حکومت میں سردار رمیشن سنگھ نے بل منظور کروایا تھا جب کہ اب موجودہ حکومت نے بھی اس بل میں چند ترامیم کرکے اسے دوبارہ منظور کروانے جارہی ہے، پوری سکھ برادری خوش ہے اور اس پر حکومت کو مبارکباد دیتی ہے، پاکستان میں اقلیتوں کا پوری طرح خیال رکھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.