ETV Bharat / international

'کورونا وائرس سے لڑنے میں مزید تعاون کرے عوام'

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 3:43 PM IST

شینزو آبے نے حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کر رہے لوگوں کی تعریف کی اور ان سے زیادہ سے زیادہ گھر میں رہ کر اپنا کام کرنے کی اپیل کی ۔

'کورونا وائرس سے لڑنے میں مزید تعاون کرے عوام'
'کورونا وائرس سے لڑنے میں مزید تعاون کرے عوام'

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے جاپان کے عوام سے کورونا وائرس کی جنگ میں مزید تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ آبے نے کہا کہ 'کم سے کم لوگوں سے ملیں ۔'

انہوں نے ساتھ ہی حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کر رہے لوگوں کی تعریف کی اور ان سے زیادہ سے زیادہ گھر میں رہ کر اپنا کام کرنے کی اپیل کی ۔

آبے نے بتایا کہ 'گھر سے نہ نکلنے کی اپیل کے باوجود ٹوکیو میں کئی لوگ نکلے اور بہت سے لوگ بغیر کسی ضروری کام کے گھر سے باہر گھوم رہے ہیں۔'

واضح رہے کہ ٹوکیو میں کورونا سے مجموعی 3307 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ جاپان میں کورونا کے اب تک 11543 کیسز سامنے آئے ہیں۔'

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ 'اپریل کے اواخر سے مئی کے آغاز تک آنے والے گولڈن ویک قومی تعطیلات نے وائرس کے بہت زیادہ پھیلنے کا ممکنہ خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اس دوران گھر سے نہ نکلنے کی اپیل کی۔

برطانوی تحقیق ادارے يوگوو کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق 'جاپان میں صرف 18 فیصد لوگوں نے وائرس کی وجہ سے کام کرنا بند کیا ہے، جو سروے کے ذریعے احاطہ کئے گئے 26 ممالک اور علاقوں میں سب سے نچلی سطح ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.