ETV Bharat / international

Pakistan on Afghan Transportation: پاکستان واہگہ بارڈر سے طورخم تک افغان ٹرکوں کو آمدورفت کے لیے اجازت دے گا

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 10:30 PM IST

Pakistan to allow use of Afghan trucks for transportation from Wagah border to Torkham
پاکستان واہگہ بارڈر سے طورخم تک افغان ٹرکوں کو آمدورفت کے لیے اجازت دے گا

ُپاکستان کی وزارت خارجہ نے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے افغانستان تک 50,000 میٹرک ٹن گندم اور ادویات کی نقل و حمل کی اجازت دینے کے چند دن بعد اب واہگہ بارڈر سے طورخم تک افغان ٹرکوں کو آمدورفت Afghan trucks for transportation کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

پاکستان نے جمعہ کو کہا کہ وہ واہگہ بارڈر سے طورخم تک افغان ٹرکوں کو آمدورفت Pakistan on Afghan Transportation کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

افغان ٹرکوں کے آمدورفت کے متعلق پاکستان کی وزارت خارجہ Pakistan Foreign Ministry on Afghan trucks نے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے افغانستان تک 50,000 میٹرک ٹن گندم اور ادویات کی نقل و حمل کی اجازت دینے کے چند دن بعد کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی ہمدردی کے مقاصد کے لیے غیر معمولی بنیادوں پر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے افغانستان تک 50,000 میٹرک ٹن گندم اور ادویات کی نقل و حمل کی اجازت دینے کے پاکستان کے فیصلے کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے واہگہ بارڈر سے طورخم تک آمدورفت کے لیے افغان ٹرکوں کے استعمال کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے سے آج وزارت خارجہ میں ہندوستان کے چارج ڈی افیئرز کو آگاہ کیا گیا۔

بھارتی حکومت پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کو تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیزی لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں صرف پانچ فیصد لوگوں کے پاس ہی کھانے کے لیے کافی مقدار ہے: ڈبلیو ایف پی

گزشتہ ماہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ ملک نے 50,000 میٹرک ٹن گندم کو پاکستان سے گزرنے کی اجازت دی ہے، جسے بھارت نے افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے بدھ کو کہا تھا کہ افغانستان کی جی ڈی پی ایک سال کے اندر 20 فیصد کم ہونے کا امکان ہے، جو 2020 میں 20 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 16 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ایک نئی سماجی و اقتصادی رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اصلاحی اقدام نہ اٹھایا گیا تو یہ کمی اگلے برسوں میں 30 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، یا 14 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.