ETV Bharat / international

پاکستان: تعلیمی ادارے 18 جنوری سے سلسلہ وار کھولنے کا اعلان

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 10:27 PM IST

پاکستان کے وزیر تعلیم شفقت محمود نے دسویں اور بارہویں کی کلاسیز 18 جنوری جبکہ پہلی سے آٹھویں جماعت اور جامعات کو یکم فروری سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

pakistan reopening schools in phases from january 18
پاکستان میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے سلسلہ وار کھولنے کا اعلان

پاکستانی حکومت نے تعلیمی ادارے 18 جنوری سے سلسلہ وار کھولنے کا اعلان ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس میں بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 25 جنوری سے پرائمری تا 8ویں کلاس کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ 18 جنوری کو نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسیز شروع ہو جائیں گی جبکہ یکم فروری سے جامعات و دیگر اعلی تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

pakistan reopening schools in phases from january 18
پاکستان کے وزیر تعلیم شفقت محمود

وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے تین مراحل میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: مندر کی حفاظت میں لاپروائی برتنے پر 12 پولیس اہلکار معطل

وزیر تعلیم کے مطابق نویں سے بارہویں کے امتحانات ہونے والے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس برس کسی بچے کو امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے۔

وزیر برائے تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ 14 اور 15 جنوری کو صحت کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے پر وزراء تعلیم متفق ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.