ETV Bharat / international

افغانستان میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، چار زخمی

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 5:42 PM IST

افغانستان کی پولیس کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں ہوئے بم دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

one killed, four injured in afghanistan blast
افغانستان میں بم دھماکہ، ایک افراد ہلاک، چار زخمی

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں آج ہوئے ایک بم دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔


عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ میں دو پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی اور ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان: ذہنی بیمار قیدیوں کی پھانسی پر پابندی

سعودی عرب: نمازیوں کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد 32 مساجد بند

عینی شاہدین کے مطابق، ننگرہار کے ضلع بہسود کے رنگ روڈ علاقے میں پولیس چوکی کے قریب تیز دھماکہ ہوا۔


ننگرہار پولیس کے چیف ترجمان فرید خان نے دھماکے میں پولیس افسر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.