سویز نہر: بحری ٹریفک جام میں 150 سے زائد جہاز پھنسے

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 1:08 PM IST

Suez Canal

چار روز گزرنے کے باوجود ایور گرین جہاز کو ہٹانے میں عملے ناکام ہوئے ہیں۔ ایک تخمینے کے مطابق سویز نہر سے ہر روز 9 بلین امریکی ڈالر کا سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتا ہے اور اسے بحری جہاز کے لئے سب سے مصروف ترین نہر مانا جاتا ہے جو راستہ اب پوری طرح ٹھپ ہو گیا ہے۔

بحیرہ احمر کو بحیرہ روم سے ملانے والی نہر سویز میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جہاز ایور گرین پھنس جانے کے بعد اب تک اس کے باعث 150 بحری جہاز قطار میں پھنسے ہوئے ہیں جس سے عالمی بحری جہاز کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

منگل کے روز ایور گرین نامی جہاز مصر کی سویز نہر سے گزرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں ہی پھنس گیا، جس سے سمندر میں ٹریفک جام ہو گیا۔

سویز نہر: بحری ٹریفک جام میں 150 سے زائد جہاز پھنسے

واضح ہو کہ نہر سویز 193 کلومیٹر طویل اور 205 میٹر چوڑا ہے جبکہ اس میں پھنسنے والا جہاز ایور گرین 400 میٹر لمبا اور 60 میٹر چوڑا ہے۔

یہ جہاز چین سے نیدر لینڈ کے شہر روٹر ڈیم جا رہا تھا، نہر سویز کو پار کرتے ہوئے ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے اس کی سمت بدل گئی اور اس نے نہر کو بلاک کردیا۔

چار روز گزرنے کے باوجود اس جہاز کو ہٹانے میں عملے ناکام ہو رہے ہیں۔ ایک تخمینے کے مطابق سویز نہر سے ہر روز 9 بلین امریکی ڈالر کا سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتا ہے اور اسے بحری جہاز کے لئے سب سے مصروف ترین نہر مانا جاتا ہے، جو راستہ اب پوری طرح ٹھپ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جہاز پر تمام 25 کریو ممبر بھارتی ہیں اور وہ محفوظ ہیں۔

حکام کشتیوں کے ذریعے جہاز کی سمت درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اتنے بڑے جہاز کا رخ بدلنا اتنا آسان نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر جہاز کا رخ تبدیل کرنے میں کامیابی نہ ہوسکی تو پھر اس پر لدا ہوا سامان خالی کر کے اس کا وزن کم کرنا پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق اس میں ابھی کئی دن اور لگ سکتے ہیں اور ایسے میں بحری جہاز کی قطار مزید لمبی ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.