ETV Bharat / international

چین میں کورونا کے نو نئے کیسز

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 10:49 AM IST

چین میں کورونا کے نو نئے کیسز
چین میں کورونا کے نو نئے کیسز

مقامی کمیشن نے بتایا کہ جمعرات کو ملک میں کووڈ 19 کے نو معاملے درج ہوئے ہیں اور یہ تمام معاملات غیر ملکی شہریوں سے متعلق ہیں۔

چین میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے نو نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تو وہیں چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق جمعرات کو چین میں مقامی نوعیت کے انفیکشن کا ایک بھی واقعہ سامنے نہیں آیا۔

اس سلسلے میں جمعہ کے روز چین کے قومی صحت کمیشن نے یہ اطلاع دی۔ کمیشن نے بتایا کہ جمعرات کو ملک میں کووڈ 19 کے نو معاملے درج ہوئے ہیں اور یہ تمام معاملات غیر ملکی شہریوں سے متعلق ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ ملک میں رجسٹرڈ نئے معاملوں میں سے چار معاملے بالترتیب سیچوان، تین شنگھائی اور فوزجیان اور گوانگ ڈونگ میں ایک ایک معاملہ درج کیا گیا۔

وہیں شنگھائی میں غیر ملکی شہریوں سے متعلق دو مشتبہ معاملات کی بھی اطلاع ملی ہے۔ جمعرات کو ملک میں اس وبا کی وجہ سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ ملک میں 45 مریض جمعرات کو اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوواک جوکووچ ویسٹرن اینڈ ساتھرن اوپن کے سیمی فائنل میں

ملک میں اس مہلک وائرس میں مبتلا غیر ملکی شہریوں کے 2464 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 2271 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے رخصت کردیا گیا ہے۔ ملک میں ابھی تک کسی بھی غیر ملکی شہری کی موت نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.