ETV Bharat / international

نوواک جوکووچ ویسٹرن اینڈ ساتھرن اوپن کے سیمی فائنل میں

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 7:42 PM IST

Novak Djokovic
Novak Djokovic

سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ ویسٹرن اینڈ ساتھرن اوپن کے سیمی فائنل میں میں پہنچ گئے ہیں۔

سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ، یونانی ٹینس اسٹار اسٹیفانوس اور کینیڈین ٹینس اسٹار میلوس راؤنک اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی ویسٹرن اینڈ ساتھرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

جب کہ امریکہ کے ریلی اوپلکا، جرمنی کے جان لینارڈ اسٹروف اور سربین فلپ کریجینوویک کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

امریکہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچوں میں سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاڑی جان لینارڈ اسٹروف کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

یونانی ٹینس اسٹار اسٹیفانوس نے بھی بآسانی ٹاپ فور لائن عبور کرلی، ان کا امریکی کھلاڑی ریلی اوپلکا کے ساتھ کوارٹر فائنل میچ کا پہلا سیٹ 5-6 کے پوائنٹس تک پہنچا تھا۔

وہیں میزبان کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے اور اسٹیفانوس نے بآسانی ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں کینیڈین ٹینس اسٹار میلوس راؤنک نے سخت مقابلے کے بعد سربین کھلاڑی کو مات دیکر ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔

ان کی فتح کا اسکور 4-6، 7-6(7-2) اور 7-5 تھا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل راؤنڈ میں نوواک جوکووچ کو مقابلہ اسپین کے روبرٹو باٹسٹا آگٹ سے ہوگا جبکہ یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس کا مقابلہ کینیڈین میلوس راؤ نک سے ہوگا۔

امریکہ کے ٹینس اسٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سالسبری مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

جب کہ ان کے حریف ہسپانوی ٹینس اسٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹینا کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

مینز ڈبلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں امریکہ کے ٹینس اسٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سالسبری نے حریف مارشل گرانولرز اور ان کے جوڑی دار ہوراشیو کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 اور 7-6(10-8) سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے:سنسناٹی اوپن: اینڈی مرے اور جوکووچ کی جیت

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں فاتح جوڑی کا مقابلہ نیل اسکوپسکی اور جمی مرے پر مشتمل برطانوی جوڑی سے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.