ETV Bharat / international

صحافی چاند نواب کی وائرل ویڈیو کی نیلامی کے لئے 46 لاکھ روپیے طے کیے گئے

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 1:47 PM IST

Updated : Aug 31, 2021, 1:59 PM IST

NAT-HN-chand nawab video auction-30-08-2021-Desk
NAT-HN-chand nawab video auction-30-08-2021-Desk

سوشل میڈیا پر کب کون سا چہرہ، ویڈیو لاکھوں کروڑوں لوگوں تک پہنچ کر جگہ بنالے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ پاکستان کے صحافی چاند نواب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس کی نیلامی کے لئے کروڑوں روپیے کی قیمت لگائی گئی ہے۔ ان کے کردار کو فلم بجرنگی بھائی میں بھی دکھایا گیا ہے۔ پڑھیں پوری رپورٹ

سلمان خان اور نوازالدین صدیقی کی فلم بجرنگی بھائی جان (Bajrangi Bhaijaan) کو فلم کے شائقین نے دیکھا ہوگا۔ اس فلم کو نہ صرف سلمان خان بلکہ نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) کے بہترین کردار کے لئے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

صحافی چاند نواب کی وائرل ویڈیو کی نیلامی کے لئے 46 لاکھ روپیے طے کیے گئے

اس فلم کے سب سے پسند کیے جانے والے کردار میں سے ایک ہے، نوازالدین کی تصویر جس میں اداکار ’ چاند نواب‘ بن کر کراچی ریلوے اسٹیشن (Karachi railway station) کے پاس رپورٹنگ کررہے ہیں۔ اس دوران وہ مسافروں سے لگاتار پریشان ہورہے ہیں۔ اس وقت کم ہی لوگ جانتے تھے کہ تصویر حقیقت میں پاکستان ٹی وی صحافی چاند نواب (Pakistani TV journalist Chand Nawab) سے لی گئی ہے، جو 2008 میں مشہور ہوا تھا، جب وہ پی ٹو سی کررہے تھے۔

بجرنگی بھائی جان فلم سلور اسکرین (silver screen) پر آنے کے بعد اصلی چاند نواب مشہور ہوئے۔

فلم آنے کے بعد ان دنوں نواب ایک بار پھر سے سرخیاں حاصل کررہے ہیں، جہاں کراچی سے وائرل ویڈیو کو فاؤنڈیشن ایپ پر ایک نان ٹوکن (Non-Fungible Token) کے طور پر فروخت کے لئے رکھا گیا ہے۔

معلوم ہوکہ یہ ایک ایسا اسٹیج ہے جو ڈیجیٹل مواد (digital creators ) کو ان کی ڈیجیٹل کے ذریعے پیسہ کمانے میں مدد کرتا ہے۔ چاند نواب کے وائرل ویڈیو کو خریدنے کے لئے کم سے کم قیمت 20 ایتھوریم ٹوکن (Ethereum tokens) یا $ 63,404.20 (قریب 46,74,700 روپیے) ہے۔

نیلامی پلیٹ فارم (auction platform) پر نواب نے لکھا ’’ میں چاند نواب ہوں، پیشے سے صحافی اور رپورٹر۔ 2008 میں میرا ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آیا، جس میں، میں ریلوے اسٹیشن پر عید کے موقع پر رپورٹنگ کرتے ہوئے لڑکھڑایا تھا۔ رپورٹ کرتے وقت مجھے کئی بار خلل پیدا کیا گیا، میری لڑکھڑاہٹ اور لگاتار چڑچڑاہٹ (fumbling and constant irritation) کے اس ویڈیو کو یوٹیوب اور فیس بک پر لاکھوں ویوز حاصل ہوئے۔

مزید پڑھیں: Camel beauty pageant: یمن: حضرموت میں اونٹوں کا بیوٹی کانٹیسٹ

مجھے بھارت اور پاکستان (India and Pakistan) سے اور بالخصوص بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور بجرنگی بھائی جان کے دیگر فنکاروں سے بہت پیار ملا اور تعریفیں پاکر راتو رات شہرت ملی۔

معلوم ہوکہ یہ ویڈیو 2008 میں شوٹ کیا گیا اور اپلوڈ کیا گیا۔ اس وقت نواب کراچی میں ایک خبر رساں چینل (Karachi-based news channel ) کے ساتھ تھے اور کراچی میں ایک ریلوے اسٹیشن کی سیڑھیوں پر عید کے تہوار کے موقع پر رپورٹنگ کرنے کی کوشش کررہے تھے، جہاں انہیں بار بار مسافروں سے پریشانی پیش آرہی تھی۔ جس کے بعد ویڈیو وائرل ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Afghanistan: افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ جنگ کا اختتام

Last Updated :Aug 31, 2021, 1:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.