ETV Bharat / international

Camel beauty pageant: یمن: حضرموت میں اونٹوں کا بیوٹی کانٹیسٹ

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 8:07 PM IST

اونٹوں کو ان کی نسل، کوٹ، گردن، سر اور کوہان کے مطابق اس مقابلے میں ترجیح دی جاتی ہے۔

Camel beauty pageant held in Yemen's desert
Camel beauty pageant held in Yemen's desert

یمن کے مشرقی صوبے حضرموت میں 200 سے زائد اونٹوں نے گزشتہ ہفتے بیوٹی مقابلے میں حصہ لیا۔ ضلع قاف الاومیر (Qaf al Awamir) میں منعقد مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ملک کے مختلف صوبوں سے اونٹ مالکان اپنے جانوروں کے ساتھ یہاں پہنچے تھے۔ اونٹوں کو ان کی نسل، کوٹ، گردن، سر اور کوہان کے مطابق اس مقابلے میں ترجیح دی جاتی ہے۔

حضرموت میں اونٹوں کا بیوٹی کانٹیسٹ

منتظمین نے کہا کہ مقابلے کا مقصد یمنی ورثے کو زندہ کرنا اور لوگوں کو صحرا کے جانوروں کی پرورش کی ترغیب دینا ہے۔ چیف جج علی المحری نے کہا کہ ''آخر میں سب سے مشکل زمرہ بیرق ہے، جہاں 10 مقامی خالص نسل کے اونٹ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔ ہم تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

اس مقام پر ہر سال اس طرح کا بیوٹی کانٹیسٹ منعقد کیا جاتا ہے جس میں شامل ہونے کے لئے کچھ شرکا لمبا سفر طے کرتے ہیں۔

جیتنے والے اونٹ کے مالک ذہین سلمین نے کہا کہ "ہمارا ہدف اس خوبصورت مقابلے میں حصہ لینا ہے جو اپنی تاریخ کے لیے جانا جاتا ہے۔ ہم ایک دور دراز علاقے سے آئے اور مشکل سفر برداشت کیا لیکن خدا کا شکر ہے کہ ہم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔"

یہ بھی پڑھیں: huge sinkhole in Yemen: یمن میں بہت بڑا سنک ہول، ایک معمہ

یہ مقابلہ جمعرات اور جمعہ کو یمن کے مشرقی صحرا میں منعقد ہوا، جو دارالحکومت صنعا کے مشرق میں تقیرباً 800 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.