ETV Bharat / international

Jaishankar meets Philippine Secretary of Foreign Affairs: جئے شنکر کی فلپائن کے وزیر خارجہ سے ملاقات

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 2:06 PM IST

میٹنگ میں دونوں رہنمائوں نے کورونا وباء کے بعد صحت اور سکیورٹی کے مسائل پر توجہ مرکوز کی۔

Jaishankar meets Philippine Secretary of Foreign Affairs Locsin
Jaishankar meets Philippine Secretary of Foreign Affairs Locsin

بھارت کے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے فلپائن میں پیر کے روز وزیر خارجہ ٹیوڈورو لوکسن جونیئر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔Jaishankar meets Philippine Secretary of Foreign Affairs Locsin


اس میٹنگ میں دونوں رہنمائوں نے کورونا وباء کے مابعد صحت اور سکیورٹی کے مسائل Health and security issues after the Corona outbreak پر توجہ مرکوز کی۔

فلپائن کی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ’’فلپائن کے وزیر خارجہ ٹیوڈورو لوکسن جونیئر نے ڈاکٹر ایس جئے شنکر کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا‘‘۔

انہوں نے کہا ’’دونوں رہنما صحت اور سلامتی کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے‘‘۔ وزیر خارجہ کی حیثیت سے ڈاکٹر جئے شنکر کا آسیان ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ جے شنکر بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچے

ڈاکٹر جئے شنکر اتوار کو فلپائن پہنچے۔Jai Shankar reached Philippine on Sunday وہ فلپائن کی بحریہ کے لیے برہموس میزائلوں کی تین بیٹریوں کے لیے اس سال کے شروع میں 374.9 کروڑ امریکی ڈالر کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لئے کل یہاں پہنچے۔ اس ملاقات میں آج فلپائن-بھارت تعلقات کی موجودہ اور مستقبل کی سمتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں صحت اور سیکورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور عالمی مسائل بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.