ETV Bharat / international

عالمی یوم بزرگ پر خصوصی رپورٹ

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 11:58 AM IST

رواں برس عالمی یوم بزرگ کا تھیم 'وبائی امراض: عمر اور عمر کی حدبندی' ہے۔ پیش ہے عالمی یوم بزرگ پر خصوصی رپورٹ

international day for older persons 2020
عالمی یوم بزرگ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے 14 دسمبر 1990 کو یہ قرار داد منظور کی کہ یکم اکتوبر کو عالمی یوم بزرگ منایا جائے۔ تب ہی سے ہر برس یکم اکتوبر کو عالمی یوم بزرگ منایا جاتا ہے۔

اس سے قبل ویانا انٹرنیشنل پلان آف ایکشن آن ایجنگ (عمر کی حدبندی کے سلسلے میں عملی اقدامات) کے تحت اس دن کو منانے کی پیشکش کی گئی تھی۔ اسی برس کے آخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس کی تائید کی تھی۔

  • عالمی یوم بزرگ، کچھ اہم نکات:

رواں برس عالمی یوم بزرگ کی 30 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے مطابق 'کووڈ-19 وبائی مرض دنیا بھر کے بوڑھے لوگوں کے لئے خوف اور تکلیف کا باعث بنا ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'بزرگ لوگ اس وبا سے جلد متاثر ہوئے ہیں۔ یہ وبائی بیماری بڑے لوگوں کو غربت، امتیازی سلوک اور تنہائی کے زیادہ خطرہ میں ڈال رہی ہے'۔

امکان ہے کہ اس سے ترقی پذیر ممالک کے بوڑھے لوگوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین، سول سوسائٹی، حکومت اور صحت عملے کو مل کر عمر اور صحت سے متعلق عالمی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

  • سنہ 2020 تھیم کا مقصد:

رواں برس عالمی یوم بزرگ کا تھیم 'وبائی امراض: عمر اور عمر کی حدبندی' ہے۔

عمر رسیدہ افراد کی خصوصی صحت پر دیکھ بحال رکھی جائے۔ وہ جہاں کہیں بھی رہتے ہیں ان کے کام کرنے میں اور ان کی شراکت کے بارے میں شعور اجاگر کریں۔

نرسنگ پیشہ پر خصوصی توجہ کے ساتھ بوڑھے افراد کی صحت کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افرادی قوت کے کردار کی آگاہی فراہم کی جائے۔

ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں عمر رسیدہ افراد کے مابین صحت کی تفاوت کو کم کرنے کے لئے تجاویز پیش کریں، تاکہ کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑیں۔

  • اعداد و شمار:

عالمی سطح پر 2019 میں 703 ملین افراد تھے جن کی عمر 65 یا اس سے زیادہ تھی۔

مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے میں بڑی عمر کے افراد کی تعداد (261 ملین) ہے، اس کے بعد یورپ اور شمالی امریکہ (200 ملین سے زیادہ) ہیں۔

اگلے تین دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد دوگنا سے زیادہ ہونے کا امکان ہے ، جو سن 2050 میں 1.5 بلین سے زیادہ افراد تک پہنچ جائے گا۔

تمام علاقوں میں سن 2019 اور 2050 کے درمیان بڑی عمر کی آبادی کے حجم میں اضافہ دیکھا جائے گا۔

سب سے زیادہ اضافہ (312 ملین) مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیاء میں ہونے کا امکان ہے، جو 2019 میں 261 ملین سے بڑھ کر 2050 میں 573 ملین ہوجائے گا۔

  • بزرگ شہریوں پر کووڈ-19 کے اثرات:

وزارت صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں برس 51 فیصد اموات سینئر شہریوں کی کورونا سے ہوئی ہیں۔

وزارت صحت نے ٹویٹ کیا ہےکہ ' 51 فیصد اموات 60 برس اور اس سے زیادہ عمر کے گروپ میں ہوئی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.