ETV Bharat / international

ہیلری کلنٹن کا دوبارہ صدارتی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان، ٹرمپ کا طنز

author img

By

Published : Mar 6, 2019, 10:06 AM IST

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن


امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک رہنما ہیلری کلنٹن نے کہا کہ وہ امریکہ میں 2020ء میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات تو نہیں لڑیں گی، مگر وہ جس چیز پر یقین رکھتی ہیں، اس کے بارے میں کام جاری رکھیں گی اور اپنی آواز بھی بلند کرتی رہیں گی۔

ہیلری کلنٹن کے اس اعلان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے اس فیصلے کا مزاق اڑایا اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں یقینی طور پر کلنٹن کی کمی محسوس ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغامات میں کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ کلنٹن نے 2020 میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

  • “(Crooked) Hillary Clinton confirms she will not run in 2020, rules out a third bid for White House.” Aw-shucks, does that mean I won’t get to run against her again? She will be sorely missed!

    — Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 5, 2019 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ہیلری کلنٹن نے صدر ٹرمپ کے ٹوئٹر کا جواب سنہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم 'مین گلرز، کے ایک ٹکڑے سے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ تمہیں مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟

غور طلب ہے کہ ہیلری کلنٹن سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیں۔

Intro:Body:

jeelani


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.