ETV Bharat / international

ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی یورپی یونین کی کوشش

author img

By

Published : Jan 11, 2020, 7:05 PM IST

ایران نے رواں ہفتے کے آغاز میں عراق میں واقع امریکی اڈوں پر میزائل سے حملوں کا جواب دیا تھا، اور ساتھ ہی اعلان بھی کیا تھا کہ وہ سنہ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت یورینیم افزودگی معاملے میں طے شدہ حدود کا احترام نہیں کریں گے۔

ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی یورپی یونین کی کوشش
ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی یورپی یونین کی کوشش

یورپی یونین نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے، ساتھ ہی خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ پر بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو

گذشتہ 3 جنوری کو عراق میں ڈرون حملے کے دوران ایرانی جنرل، قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد برسلز میں یورپی یونین کے اعلی سفارتکار جوزپ بوریل نے یورپی وزرائے خارجہ کا فوری اجلاس طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے رواں ہفتے کے آغاز میں عراق میں واقع امریکی اڈوں پر میزائل سے حملوں کا جواب دیا تھا، اور ساتھ ہی اعلان بھی کیا تھا کہ وہ سنہ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت یورینیم افزودگی معاملے میں طے شدہ حدود کا احترام نہیں کریں گے۔

ایران کے اس اعلان سے اس خدشے کو ہوا مل سکتی ہے کہ ایران جلد ازا جلد جوہری ہتھیاروں پر کام کی شروعات کر سکتا ہے۔

یورپی یونین کے اجلاس کے نتائج اخذ کرتے ہوئے، بوریل نے ایران پر زور دیا کہ وہ اپنے اعلان کو واپس لے، تاکہ جوہری معاہدے کو ختم ہونے سے بچایا جا سکے۔

ایران کا یورینیم افزودگی کے اعلان کے باوجود بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ ایران کا تعاون جاری ہے۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر پابندیاں ختم کردی گئیں تو وہ معاہدے کے تحت کیے اپنے وعدوں پر واپس جانے کے لیے تیار ہے۔

ایران اور امریکہ کے مابین تناو کو دور کرنے کے ساتھ یورپی یونین کے رہنماوں نے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، تاکہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم ہونے سے بچایا جا سکے۔

قاسم سلیمانی کے قتل کے تناظر میں، عراق کی پارلیمنٹ نے تمام غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ اور اس سلسلے میں بوریل کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ سے جنگ کرنا ان کی ترجیح ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.