ETV Bharat / international

EU Aid to Afghanistan: یورپ نے افغان تعلیمی شعبے کو گیارہ ملین امریکی ڈالر دینے کا وعدہ کیا

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 6:22 PM IST

Acting Foreign Minister of Afghanistan Amir Khan Mottaqi
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں افغان وفد نے دوحہ میں یورپی نمائندوں کے ساتھ افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اور افغان وزارت خارجہ کے بقول یورپی نمائندوں نے 11 ملین امریکی ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔EU Aid to Afghanistan

افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی نمائندوں نے ملک کے تعلیمی شعبے کے لیے 11 ملین امریکی ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔EU Aid to Afghanistan

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب منگل کو قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان کے مندوبین نے دوحہ میں یورپی یونین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

خامہ پریس نے رپورٹ کیا کہ وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ افغان وفد نے یورپی نمائندوں کے ساتھ انسانی صورتحال، انسانی امداد، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق، خواتین کی تعلیم اور کام کے مواقع کے ساتھ ساتھ حکومت میں تمام نسلی گروہوں کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تمام ممالک کے ساتھ تعلقات عظیم تر قومی مفاد میں استوار کیے جائیں گے: طالبان

بیان کے مطابق، دورہ کرنے والے افغان وفد نے یورپی سفیروں کو ملک میں اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔

خامہ پریس نے رپورٹ کیا کہ افغان وفد نے یورپی سفیروں کو تمام افغانوں کے حقوق کے لیے اپنے عزم کا یقین دلایا ہے۔

وفد کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب طالبان کا ایک اور وفد برطانیہ کے دورے میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے ابھی تک کسی بھی ملک نے اس کو تسلیم نہیں کیا ہے جبکہ افغانستان کی خراب صورت حال کی وجہ سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں بہت سے ممالک کی جانب سے امداد کی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.