ETV Bharat / international

شنگھائی: الیکٹرانک فیکٹری میں آتشزدگی، آٹھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 10:27 PM IST

ریسکیو ٹیم کو کمپنی کے چھ ملازمین اور شعبہ فائر کے دو اہلکاروں کی لاشیں جلی ہوئی حالت میں ملی ہیں۔

shanghai
shanghai

چین کے شہر شنگھائی میں جمعہ کے روز ایک الیکٹرانک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں فائر بریگیڈ کے دو اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شہری نے اس کی جانکاری دی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کے تجارتی دارالحکومت ضلع جنشان میں صبح 6.20 بجے شینگروئی الیکٹرانک ٹیکنالوجی (شنگھائی) کمپنی میں اچانک آگ لگ گئی۔

بیان کے مطابق ریسکیو ٹیم کو کمپنی کے چھ ملازمین اور شعبہ فائر کے دو اہلکاروں کی لاشیں جلی ہوئی حالت میں ملی ہیں۔

سٹی انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.