عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

author img

By

Published : May 16, 2020, 12:47 PM IST

d

بھارت میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور بھارت سب سے زائد متاثر ممالک کی فہرست میں 11 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین سے آگے نکل گیا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 45.43 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 3.07 لاکھ سے ز ائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 45،42،752 ہوگئی جبکہ مجموعی 3،07،696 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہندوستان سب سے زائد متاثر ممالک کی فہرست میں 11 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین سے آگے نکل گیا ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں کورونا سے متاثرین اور ہلا ک ہونے والوں کی تعداد میں بالترتیب 3970 اور 103 کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں اس وبا سے اب تک 85،940 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2752 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 30،153 افراد مکمل طور صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

سی ا یس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ امریکہ میں 14،42،924 افراد متاثر ہ ہیں اور 87،493 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

روس میں بھی كووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ كووڈ -19 سے سب سے زائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہاں اب تک 2،62،843 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 2418 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 31610 افراد ہلاک ہوئے اور 2،23،885 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ سپین میں کورونا سے 230183 افراد متاثر ہیں جبکہ 27459 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،941 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونےو الے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے۔

یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورتحال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،78،994 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 27529 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 173722 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7881 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 236711 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 33998 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 146457 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4055 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 116635 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6902 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے برازیل میں 14817، بیلجیم میں 8959، ہالینڈ میں 5643، کینیڈا میں 5562، میکسیکو میں 4767، سویڈن میں 3646، سوئٹزرلینڈ میں 1874، آئر لینڈ میں 1518 اور پرتگال میں 1190 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے تین ہزار سے کیسز سامنے آئے ہیں اور 64 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہاں متاثرین کی مجمو عی تعداد 38799 ہو گئی ہے جبکہ 834 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.