Chinese FM Wang Yi visits Sri Lanka: چینی وزیر خارجہ کی سری لنکا کے وزیراعظم سے ملاقات

author img

By

Published : Jan 9, 2022, 9:27 PM IST

Chinese FM Wang Yi visits Sri Lanka and meets sri lanka pm rajapaksa

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سری لنکن وزیراعظم مہندرا راجا پاکشے سے ملاقات Chinese FM Wang Yi Meets Sri Lanka PM Rajapaksa کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

سری لنکا اور چین کے دوطرفہ تعلقات Sri Lanka China Bilateral relations کے 65 برس مکمل ہونے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکشے کے ساتھ سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کووڈ-19 کی وبا کے ساتھ مل کر لڑنے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ہفتہ کو مالدیپ سے سری لنکا کے دو روزہ دورے پر کولمبو Chinese FM Wang Yi visits Sri Lanka پہنچے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ سری لنکا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ سریلنکن پی ایم ٹویٹر

راجا پاکشے نے ٹویٹ کیا، چین کے وزیر خارجہ سے خوشگوار ملاقات Chinese FM Wang Yi Meets Sri Lanka PM Rajapaksa ہوئی۔ بات چیت میں سری لنکا کے میڈیکل طلباء کی چین واپسی کے لیے ضروری انتظامات کرنے پر توجہ مبذول کرائی گئی۔

ہم نے سیاحت، سرمایہ کاری، کووڈ-19 سے راحت اور کووڈ کے بعد کی صورتحال کے لیے تیاری سمیت بہت سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے لکھا، میں نے چین اور اس کے عوام کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جیسا کہ ہمارے دونوں ممالک باہمی تعلقات کے 65 سال کا جشن منا رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ آنے والے برسوں میں ہمارے درمیان تعلقات بڑھیں گے اور مضبوط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Maldives China Agreements: چین اور مالدیپ نے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے

سری لنکا کے خارجہ سکریٹری جیانتا کولمباگے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ اس دورے کے دوران سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکشے اور وزیر خارجہ جی ایل پیرس سے بھی ملاقات کریں گے۔

وانگ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ اور سری لنکا-چین ربڑ-چاول کے معاہدے کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہے۔

1952 میں اس معاہدے کے تحت سری لنکا نے چین کو چاول کے بدلے ربڑ فراہم کیا اور پھر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

کولمباگے نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے اس دورے کے دوران نئی چینی سرمایہ کاری پر دستخط کیے جا سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات حالیہ مہینوں میں کچھ کشیدہ ہوئے ہیں۔

چین نے سری لنکا کی طرف سے نامیاتی کھاد کی کھیپ کو مسترد کرنے کی مخالفت کی تھی۔ سری لنکا کے کسانوں اور ماہرین نے کھاد کے آلودہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.