ETV Bharat / international

Jalalabad Blast: طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد پہلی بار جلال آباد میں طالبان پر حملے

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 6:50 PM IST

جلال آباد افغانستان کے شدت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ کا گڑھ اور صوبہ ننگرہار کا دارالحکومت ہے۔

At Least 2 Dead In Blasts In Afghanistan's Jalalabad
At Least 2 Dead In Blasts In Afghanistan's Jalalabad

صحت کے ایک عہدیدار اور مقامی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقے شہر جلال آباد میں ہونے والے دو الگ الگ دھماکوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔

طالبان کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے یہ دھماکے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پہلے مہلک دھماکے ہیں۔

صوبہ ننگرہار کے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کہ ان حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

جلال آباد افغانستان کے شدت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ کا گڑھ اور صوبہ ننگرہار کا دارالحکومت ہے۔

واضح رہے کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ نے اگست کے آخر میں کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں آئی ای ڈی دھماکہ، دو زخمی

افغان طالبان نے اگست کے وسط میں سابق حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد 20 سال بعد اقتدار سنبھالا ہے اور انہوں نے ملک میں امن و سلامتی کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی آج صبح آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ مقامی نیوز ایجنسی طلوع نیوز کے مطابق کابل PD13 کے علاقے میں ہفتے کی صبح ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ایک یا دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.