طالبان کابل میں امریکی حملے اور فائرنگ پر یو این میں شکایات کرے گا

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 5:47 PM IST

افغانستان کے نائب وزیر ثقافت و اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد

افغانستان کے نائب وزیر ثقافت و اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل ہوائی اڈے کے اطراف میں امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کی موت واقع ہوئی۔ اس تعلق سے یو این اور دیگر حکام کے ساتھ شکایات درج کرائی جائے گی، کیونکہ یہ انصاف کا سوال ہے۔

طالبان نے اگست میں انخلا کے دوران کابل ہوائی اڈے پر امریکہ کی فائرنگ سے متعلق اقوام متحدہ اور دیگر حکام کے ساتھ شکایات درج کروانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب پینٹاگون نے گذشتہ جمعہ کو اعتراف کیا کہ 29 اگست کو افغانستان میں ڈرون حملہ ایک افسوسناک غلطی تھی جس میں سات بچوں سمیت 10 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

افغانستان کے نائب وزیر ثقافت و اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ عام طور پر ہوائی اڈے کے آس پاس اور کابل میں ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد عام شہریوں کی موت ہوئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ انصاف کا سوال ہے۔ یہ انسانیت کے خلاف ہے۔ ہمارا اصرار ہے کہ اس کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور ہم اقوام متحدہ اور دیگر حکام کے ساتھ شکایت درج کرائیں گے۔

پینٹاگون کے امریکی سینٹرل کمانڈ کے اعلیٰ جنرل جنرل فرینک میک کینزی نے رواں ماہ کے اوائل میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ اگست میں ایک گاڑی پر کابل کے مہلک ڈرون حملے کے بارے میں امریکی فوجی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا وہ ممکنہ طور پر آئی ایس آئی ایس کے ساتھ وابستہ خطرہ نہیں تھا۔

US Drone Strike: صرف افسوس کرنا اور معذرت کرنا کافی نہیں

انہوں نے کہا "یہ حملہ اس یقین کے ساتھ کیا گیا تھا کہ یہ ہماری افواج اور ہوائی اڈے پر انخلا کرنے والوں کو آنے والے خطرے سے بچائے گا لیکن یہ ایک غلطی تھی اور میں اس کے لیے معافی مانگتا ہوں۔"

میک کینزی نے مزید کہا تھا کہ وہ اس حملہ اور اس کے افسوسناک نتائج کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.