ETV Bharat / international

نیویارک میں کورونا کی نئی شکل کا پہلا کیس

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 12:31 PM IST

نیویارک میں کورونا کی نئی شکل کا پہلا کیس
نیویارک میں کورونا کی نئی شکل کا پہلا کیس

صوبہ کے گورنر اینڈریو کوومو نے ٹویٹ کر کے کہا’’ نیویارک صوبے کی واڈس ورتھ لیب نے سراٹوگا کاؤنٹی کے کورونا سے متاثرشخص میں برطانیہ میں دریافت کئے گئے کورونا وائرس کی نئی شکل کے پہلے کیسز کی تصدیق کی ہے‘‘ ۔

امریکہ کے صوبہ نیو یارک میں برطانیہ میں دریافت کئے گئے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے نئی شکل کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

صوبہ کے گورنر اینڈریو کوومو نے پیر کو ٹویٹ کر کے کہا’’ نیویارک صوبے کی واڈس ورتھ لیب نے سراٹوگا کاؤنٹی کے کورونا سے متاثرشخص میں برطانیہ میں دریافت کئے گئے کورونا وائرس کی نئی شکل کے پہلے کیسز کی تصدیق کی ہے‘‘ ۔

بیان میں کوومو نے کہا کہ متاثرہ شخص کی ٹراول ہسٹری نہیں ملی ہے۔

امریکہ کے کم از کم تین صوبوں میں برطانیہ میں دریافت کئے گئے کورونا وائرس کے کیسز پائے گئے ہیں۔ امریکہ کے سنٹرفارڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کا کہنا ہے کہ یہ وائرس زیادہ آسانی اور تیزی سے پھیلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'بھارت دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند کرے گا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.