ETV Bharat / international

امریکہ جوہری معاہدے پر ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 10:32 PM IST

iran nuclear deal: us agrees to meet iran, world powers in first step for biden administration
امریکہ جوہری معاہدے پر ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار

امریکہ کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر جو بائیڈن کے اس مؤقف کو اجاگر کیا ہے کہ اگر ایران معاہدے پر مکمل طور پر عمل کرتا ہے تو امریکہ باضابطہ طور پر معاہدے کی طرف لوٹ سکتا ہے۔

امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ سنہ 2015 کے عالمی جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد کے واسطے ایران کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری اسلحہ کے حصول سے باز رکھنے کے لیے ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔

iran nuclear deal: us agrees to meet iran, world powers in first step for biden administration
امریکہ کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ اگر ایران معاہدے کی شرائط کی مکمل تعمیل کرتا ہے تو امریکہ باضابطہ طور پر جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) میں واپس آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس ماحولیاتی معاہدے میں امریکہ کی واپسی


محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ پی 5 پلس 1 کے ساتھ 'غیر رسمی ملاقات' کے لیے تیار ہے جس کی میزبانی کی پیشکش یوروپی یونین کے ایک عہدیدار نے کی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کا اقتدار میں آنے کے بعد یہ سب سے ٹھوس قدم ہے جو جوہری معاہدے پر ایران کے ساتھ براہ راست ربط و ضبط کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


دریں اثناء، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا کہ 'امریکہ کو معاہدے کا حصہ بننے اور پی 5 پلس 1 کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کی کارروائی شروع کرنی چاہیے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.