ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا کے ڈھائی کروڑ سے زائد کیسز

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 3:20 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2.59 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 8.61 لاکھ سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے ڈھائی کروڑ سے زائد کیسز
دنیا بھر میں کورونا کے ڈھائی کروڑ سے زائد کیسز

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں 2 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار 29 افراد کو متاثر جبکہ 8 لاکھ 61 ہزار 668 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد61 لاکھ سے تجاوز کر کے 61 لاکھ 13 ہزار 182 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 1 لاکھ 85 ہزار 707 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے ڈھائی کروڑ سے زائد کیسز

دنیا میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں اب تک 39 لاکھ 97 ہزار 865 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 23 ہزار 780 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 38 لاکھ 53 ہزار 406 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے یہاں تعداد اموات 67 ہزار 376 ہے۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر کے 10 لاکھ 1 ہزار 965 ہوچکی ہے اور 17 ہزار 365 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا وبا کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں اب تک 6 لاکھ 57 ہزار 129 افراد اس وائرس سے متاثر اور 29 ہزار 68 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 595 تک جا پہنچی ہے اور اس وائرس سے اموات کی تعداد 14 ہزار 389 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے ڈھائی کروڑ سے زائد کیسز
دنیا بھر میں کورونا کے ڈھائی کروڑ سے زائد کیسز

کولمبیا نے کووڈ ۔19 کے معاملے میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔ یہاں اب تک 6 لاکھ 24 ہزار 69 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 52 ہے۔ میکسیکو میں بھی کورونا انفیکشن سے صورتحال ابتر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 10 ہزار 957 تک جا پہنچی ہے اور 65 ہزار 816 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

نئے کیسوں میں اضافے کے بعد اسپین اب نویں مقام پر ہے۔ یہاں اب تک تقریباً 4 لاکھ 79 ہزار 554 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29 ہزار 194 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی اب کورونا انفیکشن کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے اور وہاں کرونا انفیکشن سے 4 لاکھ 14 ہزار 739 افراد متاثر اور 11 ہزار 344 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں ارجنٹینا 11 ویں نمبر پر ہے اور یہاں 4 لاکھ 39 ہزار 172 افراد اس کی زد میں آئے اور 9 ہزار 118 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 3 لاکھ 78 ہزار 752 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے جبکہ 21 ہزار 797 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برطانیہ میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 929 ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 41 ہزار 602 افراد دنیا کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ فرانس میں 3 لاکھ 31 ہزار 60 افراد اس وبا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 692 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 3317 تک اور 4 ہزار 351 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے 3 لاکھ 17 ہزار 486 معاملے ہیں جبکہ 3 ہزار 956 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 590 افراد کورونا سے متاثر اور 6 ہزار 318 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 301 ہے اور 6 ہزار 462 افراد اپنے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 2 لاکھ 71 ہزار 515 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 35 ہزار 497 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جرمنی میں اب تک 2 لاکھ 47 ہزار 411 افراد اس وائرس سے متاثر اور 9322 افراد دنیا چھوڑ گئے ہیں۔ عراق میں کورونا سے2 لاکھ 42 ہزار 284 لاکھ افراد متاثر اور 7 ہزار 201 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بیلجیم میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 897 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے کناڈا میں 9182، انڈونیشیا 7616، ایکواڈور میں 6 ہزار 619، نیدرلینڈ میں 6 ہزار 267، سویڈن میں 5 ہزار 820، مصر میں5 ہزار 461، بولیویا میں 5 ہزار 203، چین میں 4 ہزار 727، رومانیہ میں 3 ہزار 721، فلپائن میں 3 ہزار 623، گوئٹے مالا میں 2 ہزار 790، سوئٹزرلینڈ میں 2 ہزار 11، پولینڈ میں 2 ہزار 78، پاناما میں 2 ہزار 30، ہونڈوراس میں 1 ہزار 924، پرتگال میں 1 ہزار 827 اور آئرلینڈ میں 1 ہزار 777 اموات ہوچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.